اہم پاکستانی خبریں

گندم قیمتوں میں اضافے کیخلاف آج گلگت بلتستان بھر میں مظاہرے ہونگے

شیعہ نیوز: گندم کی قیمتوں میں اضافے اور ٹارگٹڈ سبسڈی کیخلاف آج گلگت بلتستان بھر میں احتجاجی مظاہرے ہونگے۔ گلگت میں نماز جمعہ کے بعد عوامی ایکشن کمیٹی کے زیر اہتمام مظاہرہ ہوگا جس کی حمایت انجمن امامیہ اور تنظیم اہلسنت نے بھی کی ہے جبکہ سکردو میں یادگار چوک پر احتجاج کیا جائے گا۔ گندم کی قیمتوں کے حوالے سے گزشتہ روز حکومت اور عوامی ایکشن کمیٹی کے مابین مذاکرات ناکام ہو گئے تھے۔ حال ہی میں حکومت نے گندم کی قیمتوں میں تین گنا اضافے کا فیصلہ کیا تھا جس کیخلاف جی بی کے عوام سراپا احتجاج بنے ہوئے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button