اہم پاکستانی خبریں
غزہ کو جنگی سامان کی ضرورت ہے، سراج الحق
شیعہ نیوز: امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے اسلامی ممالک سے درخواست کی ہے کہ غزہ کو بچائیں۔ انہوں نے کہا کہ خدمت فاؤنڈیشن سوا ارب کا امدادی سامان غزہ بھیج چکی ہے۔ پاکپتن میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ غزہ کو جنگی سامان کی ضرورت ہے، سابق حکمران اپنی کرپشن بچانے کے لئے خاموش ہیں، ان کا غزہ کے حق میں ایک لفظ نہ بولنا شرمناک ہے، یہ امریکہ سے ڈرتے ہیں۔ سراج الحق کا کہنا تھا کہ اگر غزہ جیت گیا تو یہ عالم اسلام کی کامیابی ہوگی اور سقوط بغداد، غرناطہ اور ثمرقند بخارا کا جواب ہوگا۔ ہار گئے تو اسرائیل غزہ کے بعد دیگر اسلامی ممالک کی طرف بڑھے گا۔