مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

یحییٰ السنوار کی یرغمالیوں سے ملاقات، قیدیوں کو اطمینان کی یقین دہانی

شیعہ نیوز: اسرائیلی ذرائع ابلاغ نے دعویٰ کیا ہے کہ غزہ میں اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے سربراہ یحییٰ السنوار نے گذشتہ چند دنوں کے دوران ان کے تنظیم کے ہاں یرغمال بنائے گئے کئی اسرائیلیوں سے ملاقاتیں کیں ہیں۔

میڈٰیا میں آنے والی رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ یحییٰ السنوار نے قیدیوں سے ملاقات میں کہا انہیں اطمیان دلایا کہ وہ بے فکر رہیں کیونکہ وہ محفوظ مقام پر ہیں۔یہاں آپ کا بال بھی بیکا نہیں ہوگا۔

یاد رہے حماس کے رہنما یحییٰ السنوار غزہ میں اسرائیل کو مطلوب افراد کی فہرست میں پہلے نمبر پر ہیں۔ اسرائیلی فوجی ان کے خون کے پیاسے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : اقوام متحدہ کا عارضی کے بجائے مکمل انسانی بنیادوں پر جنگ بندی پر زور

اسرائیلی براڈ کاسٹ اتھارٹی نے بتایا کہ یحییٰ السنوار نے غزہ کے محفوظ زیر زمین غار نما بنکروں میں اسرائیلی یرغمالیوں سے ملاقات کی اور ان سے عبرانی زبان میں گفتگو کرتے ہوئے ان سے خیریت دریافت کی۔

براڈ کاسٹ اتھارٹی نے حال ہی میں رہائی پانے والی ایک یرغمالی خاتون کے حوالے سے بتایا کہ اسیری کے ابتدائی دنوں میں وہ دوسرے چند اسرائیلی قیدیوں کے ہمراہ ایک غار میں تھی کہ جب یحییٰ السنوار ان لوگوں سے ملاقات کرنے آئے۔

اتھارٹی کے مطابق حماس کے رہنما نے اسرائیلی یرغمالیوں کو بتایا کہ ’’آپ لوگ یہاں انتہائی محفوظ ہیں، یہاں آپ کا بال بھی بیکا نہیں ہو گا۔‘‘

اسرائیل کے عبرانی میں نشریات پیش کرنے والے چینل 13 کے مطابق سکیورٹی سے متعلق خفیہ رپورٹس میں اس امر کے واضح اشارے موجود ہیں کہ یحییٰ السنوار یرغمالیوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کی خاطر خود کو ان کے قریب رکھتے تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button