پاکستانی شیعہ خبریں
تہران، علامہ شبیر میثمی کی آیت اللہ رضا رمضانی سے اہم ملاقات
شیعہ نیوز: شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی اور مرکزی سیکرٹری اطلاعات زاہد علی آخونزادہ نے تہران میں مجمع جہانی اہلبیت علیہ السلام کے سیکرٹری جنرل آیت اللہ ڈاکٹر رضا رمضانی سے ملاقات کی۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ مولانا سید مظہر عباس زیدی اور سید مہدی شاہ بھی موجود تھے۔ رہنماوں نے تقریب مجمع جہانی اہلبیت علیہ السلام کی کانفرنسز کی کامیابیوں کا سہرا اتحاد بین المسلمین کے سر قرار دیا اور مستقبل میں اسی طرز کی کانفرنسز منعقد کرنے پر اتفاق کیا۔ انہوں نے امت مسلمہ کی یکجہتی کے لیے عالمی کانفرنس جلد منعقد کرنے کا بھی عندیہ ظاہر کیا۔ بعد ازاں علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے الصادق انسٹیویٹ کی جانب سے آیت اللہ ڈاکٹر رمضانی کو یادگاری سونیئر پیش کیا جبکہ آقائے رمضانی نے مہمان وفد کو بھی تحائف پیش کیے۔