پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

تہران، علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی کی ایم او یو پر دستخط کی اہم تقریب میں خصوصی شرکت

شیعہ نیوز: شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل، چیئرمین زہراء (س) اکیڈمی و رکن شریعہ ایڈوائزری کمیٹی اسٹیٹ بینک آف پاکستان، علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے تہران میں ایم او یو پر دستخط کی ایک اہم تقریب میں خصوصی شرکت کی۔  بعد ازاں الصادق (ع) انسٹیٹیوٹ آف اسلامک بینکنگ فنانس، تکافل اور ایرانی ایسوسی ایشن آف اسلامک فنانس  کے ساتھ مفاہمت کی ایک یادداشت پر دستخط بھی کیے۔

ایم او یو دستخط تقریب میں ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن اور ایرانی ایسوسی ایشن آف اسلامک فنانس کے سیکرٹری جنرل جناب امیر یوسفی مقدم اور ایرانی ایسوسی ایشن آف اسلامک فنانس کے بین الاقوامی امور کے سیکرٹری جناب علی رضا کمندی موجود تھے۔ میٹنگ کے آغاز میں جناب عامر یوسفی نے اسلامی کیپٹل مارکیٹ میں اسلامی مالیات کے فروغ اور ایم بی اے اور ڈی بی اے کورسز کے انعقاد کے سلسلے میں ایسوسی ایشن کی تاریخ اور اقدامات پر مفصل گفتگو بھی کی۔ مرکزی سیکرٹری جنرل کے ہمراہ مولانا مظہر عباس بھی موجود تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button