پاکستانی شیعہ خبریں

راولپنڈی، جے ایس او پاکستان کے مرکزی صدر محمد اکبر کی وفد کے ہمراہ علامہ سید ساجد علی نقوی سے ملاقات

شیعہ نیوز:جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے نومنتخب مرکزی صدر محمد اکبر نے وفد کے ہمراہ سربراہ اسلامی تحریک پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی سے راولپنڈی میں ملاقات کی۔ جے ایس او کے وفد میں سابق مرکزی صدر و رکن مرکزی مجلس نظارت جے ایس او برادر سید راشد حسین نقوی، سابق صوبائی آرگنائزر جی بی حسین رضا، ڈویژنل صدر پشاور علی رضا، تحسین اقبال اور سید حشمت شامل تھے۔ علامہ سید ساجد علی نقوی نے نو منتخب مرکزی صدر کو مبارکباد دی، ان کی استقامت کیلئے دعا کی اور سابق مرکزی صدر کی تنظیم کیلئے کی گئی کاوشوں کو سراہا، جے ایس او پاکستان کے وفد نے مختلف تنظیمی امور و ملکی حالات پر رہنمائی حاصل کی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button