غزہ میں گھمسان کی جنگ، صہیونی ٹینک اور بکتربند گاڑی تباہ، 8 فوجی ہلاک
شیعہ نیوز:فلسطینی مجاہدین نے غزہ کے مختلف علاقوں میں حملہ کرتے ہوئے صہیونی فورسز کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔ مقاومتی جوانوں کے حملوں کی وجہ سے خان یونس میں داخلے کی اسرائیلی کوششیں تاحال ناکام ثابت ہوئی ہیں۔
المیادین کے نامہ نگار نے رپورٹ دی ہے کہ مقاومتی جوانوں نے دیرالبلح کے علاقے میں صہیونی فورسز پر شدید حملے کئے ہیں تاکہ غزہ کے شمال اور جنوب کے درمیان رابطہ منقطع کرنے کی صہیونی کوششوں کا ناکام بنائیں۔
ذرائع کے مطابق فسلطینی مجاہدین کے حملوں میں صہیونی فورسز کو شدید نقصان ہوا ہے۔
القسام بریگیڈز نے جھڑپوں کے بعد بیان میں کہا ہے کہ اب تک مجاہدین نے بارودی سرنگ کا دھماکہ کرکے خان یونس کے مشرق میں 8 صہیونی فوجیوں کو موت کے گھاٹ اتاردیا ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ دھماکے میں محفوظ رہنے والے صہیونی اہلکاروں پر گھات لگائے بیٹھے جوانوں نے فائرنگ کی ہے۔
علاوہ ازین حماس نے خان یونس کے شمال مشرق میں حملہ کرکے اسرائیلی فوج کے ایک ٹینک اور ایک بکتربند گاڑی کو تباہ کردیا ہے جس کے بعد صہیونی فوج کی جانب سے شہر میں داخلے کی کوشش ناکام ہوگئی۔