مشرق وسطی

غزہ جنگ کے آغاز سے اب تک مغربی کنارے میں 258 فلسطینیوں کی شہادت

شیعہ نیوز: فلسطینی وزارت صحت نے مغربی کنارے کے جنوب میں واقع الخلیل شہر میں ایک اور فلسطینی نوجوان کی شہادت کا اعلان کیا ہے، جس سے شہداء کی تعداد 258 ہوگئی۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے خبررساں ادارے فارس نیوز کے مطابق پیر کی شب صیہونی فوجیوں نے مغربی کنارے کے جنوب میں واقع الخلیل شہر کے شمال میں ایک فلسطینی نوجوان کو شہید کر دیا۔ فلسطین کی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ "انس اسماعیل الفروخ”، جس کی عمر 23 سال ہے، شہر سعیر میں صیہونی فوجیوں کی گولی لگنے سے شہید ہوا۔

"رای الیوم” اخبار کے مطابق اس نوجوان فلسطینی کی شہادت کے ساتھ غزہ کی پٹی کے خلاف جنگ کے آغاز سے اب تک مغربی کنارے میں شہداء کی تعداد 258 ہوگئی ہے اور اس دوران تقریباً 3200 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ فلسطینی ہلال احمر سوسائٹی نے بھی اعلان کیا کہ انہوں نے دو زخمی نوجوانوں کو ہسپتال منتقل کر دیا ہے، جن کی حالت تشویشناک تھی۔ غزہ کی پٹی پر صیہونی حکومت کے حملوں کے آغاز کو دو ماہ گزر چکے ہیں اور ان حملوں میں اب تک 15 ہزار سے زائد فلسطینی شہید اور 41 ہزار 316 زخمی ہوچکے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button