مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

فلسطینیوں پر پروپیگنڈوں کا حملہ، میزائل حملے سے کم نہیں، ناصر کنعانی

شیعہ نیوز: ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ فلسطینیوں پر صیہونیوں اور امریکیوں کی طرف سے پروپیگنڈوں کی یلغار، ان پر میزائل اور بموں کی بارش سے کم نہیں ہے۔

ترجمان وزارت خارجہ ناصر کنعانی نے منگل کی رات سوشل میڈیا پر لکھا کہ صیہونی حکومت کے کچھ حامی، غزہ کے موجودہ انسانی المیہ کو ” حماس و اسرائیل کی جنگ” کا نام دے رہے ہيں۔

یہ بھی پڑھیں : جنوبی غزہ میں غاصب صیہونی فوج کے کمانڈ روم پر حملہ

انہوں نے مزید لکھا کہ لیکن حقیقت یہ ہے کہ غزہ میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ حماس و اسرائيل کے درمیان جنگ نہیں ہے بلکہ امریکہ کی سیاسی، فوجی، اسلحہ جاتی، انٹلی جنس اور تشہیراتی حمایت کے ساتھ سر سے پیر تک مسلح ایک غاصب حکومت کی جانب سے فلسطینی قوم کے خلاف حملہ ہے، ایسے لوگوں پر حملہ جن کی زمین پر قبضہ کر لیا گيا اور جنہيں گزشتہ 75 برسوں سے حملے، قتل، اجباری جلاء وطنی، دہشت گردی، حراست، ٹارچر، محاصرے اور بمباری کا سامنا ہے۔

انہوں نے زور دیا کہ صیہونی و امریکی محاذ کی جانب سے فلسطینیوں کے خلاف تشہیراتی یلغار، ان پر میزائلوں کی بارش سے کم نہیں ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button