مشرق وسطی

بحیرہ احمر میں ہمارا نشانہ صرف اسرائیلی بحری جہاز ہیں، انصار الله

شیعہ نیوز: یمن کی مقاومتی تحریک "انصار الله” کے پولیٹیکل بیورو "محمد البخیتی” نے کہا کہ بحیرہ احمر اور مکران میں یمن کی مسلح افواج کی کارروائیوں کے انسانی و اخلاقی مقاصد ہیں۔ ہم بحیرہ احمر اور مکران میں صرف اسرائیلی بحری جہازوں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔ اسرائیل کے خلاف ہمارے یہ حملے اس وقت تک جاری رہیں گے جب تک فلسطینیوں کے خلاف صیہونی ظلم کا بازار بند نہیں ہو جاتا۔ انہوں نے کہا کہ اگر دیگر ممالک نے غزہ میں جاری فلسطینیوں کی نسل کشی روکنے پر اپنی انسانی ذمے داری میں سستی برتی ہے تو ہم انہیں نصیحت کرتے ہیں کہ وہ ان جرائم کو انجام دینے والوں کی حمایت نہ کریں۔ قبل ازیں یمن کے ساحلی دفاع کے کمانڈر "محمد علی القادری” نے کہا کہ جب تک غزہ کی پٹی میں ہمارے ثابت قدم فلسطینی بھائیوں پر اسرائیلی جارحیت نہیں رکتی ہم بحیرہ احمر اور مکران میں صیہونی بحری جہازوں کو نقل و حرکت کی اجازت نہیں دے سکتے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ہماری آبی حدود صیہونی بحری جہازوں کے لئے قبرستان ثابت ہو گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button