مشرق وسطی

اسرائیلی حکومت کے خلاف یمنی فوج کی بارہویں کارروائی، کئی بیلسٹک میزائلوں سے حملہ

شیعہ نیوز: یمنی مسلح افواج کے ترجمان نے صیہونی حکومت کے خلاف بارہویں کارروائی کی اطلاع دیتے ہوئے بتایا ہے کہ ایلات شہر پر کئی بیلسٹک میزائل فائر کئے گئے ہيں۔

یمنی مسلح افواج کے ترجمان یحیی سریع نے بدھ کیر ات ایک بیان میں بتایا ہے کہ یمنی فوج نے آج صیہونی حکومت کے خلاف ایک بے حد منفرد کارروائي انجام دی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ یمنی مسلح افواج کی میزائل یونٹ نے صیہونی حکومت پر کئي بیلسٹک میزائل فائر کئے ۔ ان میزائلوں سے مقبوضہ فلسطین کے جنوب میں واقع ایلات شہر کے ام الرشراش علاقے کو نشانہ بنایا گيا۔

یہ بھی پڑھیں : عالمی عدالت انصاف میں اسرائیل کے خلاف شکایت کے سلسلے میں کارروائی جاری ہے، ایران

انہوں نے کہا کہ یمنی فوج اسی طرح بحیرہ احمر میں صیہونی بحری جہازوں کو روکنے کا کام جاری رکھے گی یہاں تک کہ غزہ میں صیہونی جارحیت کا خاتمہ ہو جائے ۔

انصار اللہ یمن کی وب سائٹ نے اس سلسلے میں بتایا ہےکہ مقبوضہ فلسطین پر بدھ کے روز یمنی مسلح فوج کا حملہ، طوفان الاقصی کے آغاز کے بعد سے یمنی فوج کی صیہونیوں کے خلاف بارہویں کارروائي تھی۔

المیادین ٹی وی چینل نے بھی آج شام صیہونی ذرائع ابلاغ کے حوالے سے بتایا تھا کہ ایلات شہر میں خطرے سے سائرن بجنے لگے تھے۔

صیہونی فوج کے ریڈیو نے بتایا ہے کہ یمن سے ایلات پر میزائل اور ڈرون طیاروں سے ممکنہ طور پر حملہ کیا گيا ہے۔

صیہونی فوج نے اسی طرح دعویٰ کیا ہے کہ بحیرہ احمر سے ایلات کی سمت فائر کئے گئے ایک بیلسٹک میزائل کو تباہ کر دیا گیا۔

کچھ ذرائع ابلاغ مین ایلات کے ام الرشراش علاقے کے آسمان پر میزائلوں کی تصویریں شائع کی ہيں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button