پاکستانی شیعہ خبریں

کمانڈروں کی موجودگی میں دہشتگردی ختم نہیں ہو سکتی، عارف قنبری

شیعہ نیوز:دیامر کے عوام کی جانب سے دہشت گردی کو مسترد کرنا قابل تحسین ہے، متحد ہو کر ہی دہشت گردی کے ناسور کا خاتمہ ممکن ہے۔ مسلح جتھوں کو بااثر شخصیات کی حمایت حاصل ہے۔ کمانڈروں کی موجودگی میں دہشت گردی ختم نہیں ہو سکتی۔ ان سب کے خلاف کارروائی کی جائے۔ ان خیالات کا اظہار عارف حسین قنبری صدر ایم ڈبلیو ایم ضلع گلگت نے اپنے ایک اخباری بیان میں کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ دیامر عوام نے دہشت گردی کو یکسر مسترد کر کے حکومت کو واضح پیغام دیا ہے کہ مسلح جتھوں کی موجودگی جی بی عوام کیلئے سنگین خطرہ ہے، جن کا قلع قمع کرنا وقت کی اولین ضرورت اور حکومت کی زمہ داری ہے۔ حکومت خانہ پری کرنے کے بجائے اصلی قاتلوں کا پیچھا کرے اور قرار واقعی سزا دے۔ ماضی کے دلخراش واقعات پر چشم پوشی حالیہ دہشت گردی کا باعث بنی ہے۔ لہٰذا قانون فوری حرکت میں آئے تاکہ دہشت گردی کا نشانہ بننے والوں کے ساتھ انصاف ہوتا ہوا نظر آئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button