پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں
سانحہ چلاس کے مجرموں اور سہولت کاروں کو گرفتار کیا جائے، انجمن امامیہ بلتستان
شیعہ نیوز: صدر انجمن امامیہ بلتستان علامہ آغا باقر الحسینی کی زیر صدارت کابینہ کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں ہڈرو چلاس سانحے کی شدید مذمت کی گئی اور اس سانحے کے تمام مجرموں اور سہولت کاروں کو فوری گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا گیا، اس سلسلے میں انجمن امامیہ گلگت کے فیصلوں کی مکمل حمایت کی جاتی ہے۔ اجلاس میں کہا گیا کہ گندم سبسڈی کے معاملے میں تمام تنظیموں پر مشتمل کوارڈینیشن کمیٹی کے فیصلوں کی حمایت کی جاتی ہے۔ نیز حکومت سے مطالبہ کیا جاتا ہے کہ معدنیات سے لبریز پہاڑوں کو باہر کے لوگوں کو لیز پہ دینے کی بجائے علاقے کے لوگوں کو لیز پہ دیا جائے۔ مقامی لوگ لیز پر لینے کو تیار ہیں۔ آخر میں سانحہ چلاس میں شہید ہونے والوں کی بلندی درجات اور زخمیوں کی جلد شفا یابی کے لیے دعا کی گئی۔