مشرق وسطی

فلسطینی مزاحمت کاروں کی تل ابیب پر میزائلوں کی بارش، صیہونیوں میں کھلبلی مچ گئی

شیعہ نیوز: صیہونی حکومت کے ذرائع ابلاغ نے فلسطینی مزاحمت فورسز کے تل ابیب پر راکٹ حملوں کی خبر دی۔

المیادین نے بتایا ہے کہ صیہونی حکومت سے وابستہ ذرائع نے فلسطینی مزاحمت کاروں کی ایک بار پھر تل ابیب پر بمباری کی خبر دی ہے۔

رپورٹ کے مطابق تل ابیب کے جنوب میں واقع ہولون اور رشون لیٹزیون پر کم از کم دو راکٹ داغے گئے ہیں

یہ بھی پڑھیں : غزہ میں مزید اجتماعی قتل عام، شہداء کی تعداد 18 ہزار سے تجاوز کرگئی

مذکورہ ذرائع کے مطابق راکٹس براہ راست تل ابیب کے جنوب میں ہولون کے علاقے میں گرے جس سے بہت زیادہ نقصان پہنچا۔

دوسری طرف القسام کے میزائل حملے کے بعد تل ابیب، گش ڈین اور بیٹ یام میں زور دار دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں۔

صہیونی میڈیا رپورٹس کے مطابق فلسطینی مزاحمتی کاروں  نے تل ابیب پر دس میزائل داغے ہیں جس سے کئی کاروں کو آگ لگی ہے۔ تاہم ہولون پر داغے گئے میزائل کے نتیجے میں کم از کم ایک صہیونی زخمی ہوگیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button