مشرق وسطی

غزہ، صیہونی حملوں میں 10 خواتین صحافیوں سمیت 86 میڈیا ورکر شہید ہوگئے

 شیعہ نیوز: اسرائیلی فوج کے غزہ میں وحشیانہ حملے جاری ہیں، 7 اکتوبر سے اب تک اسرائیل کے حملوں میں 10 خواتین صحافیوں سمیت 86 میڈیا ورکر شہید ہوچکے ہیں۔ گذشتہ 24 گھنٹوں میں ہونے والے حملوں میں مزید 200 سے زائد فلسطینی شہید ہوگئے۔ 7 اکتوبر سے اب تک 18 ہزار 200 سے زیادہ فلسطینی شہید اور 50 ہزار زخمی ہوچکے ہیں۔ اسرائیلی حملوں میں 10 خواتین صحافیوں سمیت 86 صحافی اور میڈیا ورکر بھی شہید ہوئے ہیں۔ اسرائیلی فوج نے آج شمالی غزہ اور خان یونس کے اسپتالوں کے ارگرد بھی بمباری کی، شمالی غزہ کے رہائشیوں کو دوبارہ انخلا کا حکم دے دیا۔

ادھر یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے چیف جوزف بوریل نے غزہ کی تباہی کا جنگ عظیم دوم میں جرمنی کی تباہی سے موازنہ کر دیا۔ جوزف بوریل کا کہنا تھا کہ غزہ کی صورتحال انتہائی ابتر اور تباہ کن ہے، غزہ میں شہری ہلاکتیں مجموعی اموات کا 60 سے 70 فیصد ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ غزہ کی 85 فیصد آبادی بےگھر ہوچکی ہے، غزہ میں عمارتوں کی تباہی جرمن شہروں میں ہونے والی تباہی سے بھی زیادہ ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button