پاکستانی شیعہ خبریں

اسرائیلی حمایت یافتہ ناصبی دہشت گردوں کی القدس ریلیوں پر حملے، تین مومنین شہید، متعدد زخمی

shadatپاکستان میں ایک مرتبہ پھر غاصب صیہونی ریاست اسرائیل کے نمک خوار ناصبی یزیدی دہشت گردوں نے فلسطینیوں کی حمایت اور قبلہ اول بیت المقدس کی بازیابی کے لئے نکالی جانے والی القدس ریلیوں پر دہشت گردانہ حملے کر کے تین افراد کو شہید کر دیا ہے۔شیعت نیوز کے نمائندوں کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی حمایت یافتہ ناصبی یزیدی دہشت گردوں نے پہلا حملہ خیر پور میں القدس ریلی کے شرکاء پر کیا جس کے نتیجے میں ایک مومن شہید ہو گیا جبکہ پانچ زخمی ہوئے۔
کالعدم دہشت گرد گروہوں سپاہ صحابہ اور لشکر جھنگوی کے ناصبی یزیدی دہشت گردوں نے دوسرا حملہ رحیم یار خان میں القدس ریلی پر کیا جس کے نتیجے میں مولانا منظور حسین سمیت ان کاایک فرزند بھی جام شہادت نوش کر گیا۔واضح رہے کہ مولانا منظور حسین شیعہ علماء کونسل پاکستان کے ایک فعال رہنما تھے۔
ناصبی اسرائیلی دہشت گردوں نے کراچی میں نکالی جانے والی القدس ریلی کو بھی دہشت گردی کا نشانہ بنایا اور مرکزی آزادی القدس ریلی میں شرکت کے لئے آنے والی ایک بس میں سوار شرکائے القدس ریلی پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہو گئے۔
یاد رہے کہ پوری دنیا میں مسلمان رمضان المبارک کے آخری جمعہ کو امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ کے فرمان کے مطابق یوم القدس مناتے ہیں ۔تاہم آج پاکستان میں امریکہ اور اس کی ناجائز اولاد اسرائیل کے ٹکڑوں پر پلنے والے ناصبی یزیدی دہشت گردوں نے اپنے آقاؤں کی ایماء پر قبلہ اول بیت المقدس کی بازیابی کے لئے نکالی جانے والی القدس ریلیوں کو دہشت گردی کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں تین مومنین شہید اور متعدد زخمی ہو گئے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button