پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں
ضمنی امتحانات کے نتائج کا کل 14 دسمبر اعلان کر دیا جائے گا، وفاق المدارس الشیعہ
شیعہ نیوز: وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے زیر اہتمام ضمنی امتحانات 2023ء کے نتائج کی تیاری آخری مراحل میں داخل ہو گئی ہے۔ کل 14 دسمبر کو نتائج کا اعلان کر دیا جائے گا۔ اس حوالے سے دفتری عملہ مصروف ہے۔ ناظم امتحانات مولانا محمد تحسین کے مطابق ضمنی امتحانات 14 اکتوبر سے 17 اکتوبر تک جاری رہے۔ ملک بھر سے ملحقہ مدارس دینیہ کے طلبا و طالبات نے میٹرک، ایف اے، بی اے، ایم اے اسلامیات،تجویدوقرات، پیش نمازی اور حفظ القرآن کے ضمنی امتحانات منعقد ہوئے۔