قیدیوں کے تبادلے کے لئے صہیونی اور قطری حکام کے درمیان خفیہ مذاکرات
شیعہ نیوز: عرب اخبار کے مطابق صہیونی حکام اور قطر کے درمیان خفیہ مذاکرات ہورہے ہیں تاکہ حماس کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کا معاہدہ کیا جائے۔
رپورٹ کے مطابق عرب اخبار ایلاف نے انکشاف کیا ہے کہ یورپی ملک میں صہیونی اور قطری حکام کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کے حوالے سے خفیہ مذاکرات ہورہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : فلسطینی مزاحمت کاروں کا اسرائیلی فوجی تنصیبات پر حملہ، خطرے کے سائرن بجنے لگے
اخبار نے لکھا ہے کہ ایک سفارتی ذریعے نے ایلاف کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حماس کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کے سلسلے میں صہیونی وفد قطری حکام کے ساتھ مذاکرات میں مصروف ہے۔
ذریعے نے تاکید کی ہے کہ صہیونی حکومت نے 300 فلسطینی قیدیوں کے ساتھ 10 قدیمی فلسطینی قیدیوں کو آزاد کرنے پر آمادگی ظاہر کی ہے جن میں فلسطینی جماعت الفتح کے رہنما مروان البرغوثی بھی شامل ہیں۔
اسرائیل وفد میں شاباک کے افسران اور نیتن یاہو کے دفتر کے نمائندے شامل ہیں جبکہ ایک ماہر نفسیات اور مذاکراتی امور کے ماہر کو بھی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔