مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

بحیرۂ احمر میں آمد و رفت کرنے والے جہازوں کو محمد علی الحوثی کا انتباہ

شیعہ نیوز: یمن کی اعلی سیاسی کونسل کے رکن محمد علی الحوثی نے کہا ہے کہ میں بحیرۂ احمر میں آمد و رفت کرنے والے جہازوں کے عملے کو خبردار کرتا ہوں کہ وہ خطرات سے محفوظ رہنے کے لئے یمن کی بحریہ کے احکامات کی رعایت کریں۔

الحوثی نے کہا کہ ہم ان جہازوں کے عملے سے یہ بھی کہیں گے کہ جعلی شناخت کے ساتھ بحیرۂ احمر میں آمدو رفت نہ کریں ، اور جہاز کے مالک کے پرچم کے علاوہ دیگر پرچموں کو ہٹا دیں، اور بحیرہ احمر سے گزرنے والے بحری جہازوں کی منزل، فلسطین کے مقبوضہ ساحل نہیں ہونا چاہئے۔

یہ بھی پڑھیں : جنوبی لبنان اور شام پر صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں کے حملے

اس یمنی عہدیدار نے مزید کہا کہ یمن کی مسلح افواج نے غزہ کی کامیابی کے لیے اپنے اہداف کا واضح طور پر اعلان کر دیا ہے کہ جس میں غزہ پر امریکہ اور اسرائیل کے دہشت گردانہ حملے کو روکا جانا بھی شامل ہے۔

امریکی محکمہ دفاع (پینٹاگون) کے ترجمان پٹ رائڈر نے بھی منگل کی رات کہا کہ حوثی فورسز کی کارروائیاں، علاقے کے لئے خطرناک اور بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ ایک عالمی مسئلہ ہے اور اس کے لئے ایک بین الاقوامی راہ حل کی ضرورت ہے۔

واضح رہے کہ گذشتہ ہفتوں کے دوران یمنی فوج نے غزہ کی پٹی میں فلسطینی عوام کی مزاحمت کی حمایت میں بحیرہ احمر اور آبنائے باب المندب میں صیہونی حکومت کے متعدد بحری جہازوں کو نشانہ بنایا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button