دنیا
دنیا کی حمایت ملے نہ ملے، اسرائیل حماس سے جنگ جاری رکھے گا، صیہونی وزیر خارجہ
شیعہ نیوز: اسرائیلی وزیر خارجہ ایلی کوہن نے کہا ہے کہ دنیا کی حمایت ملے نہ ملے، اسرائیل حماس سے جنگ جاری رکھے گا۔ اسرائیلی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ اس مرحلے پر جنگ بندی حماس کے لیے تحفہ ہوگی۔ ابھی جنگ بندی سے حماس کو اسرئیل کیلئے دوبارہ خطرہ بننے کا موقع ملے گا۔ اسرائیلی وزیر خارجہ نے کہا کہ عالمی برادری بحری راہداریاں محفوظ بنانے کے مؤثر اقدامات کرے۔
واضح رہے کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے غزہ میں انسانی بنیادوں پر بھاری اکثریت سے فوری جنگ بندی کی قرار داد منظور کرلی ہے۔ خبر رساں اداروں کے مطابق 153 ملکوں نے قرارداد کے حق میں ووٹ دیا جبکہ امریکا اور اسرائیل سمیت 10 ملکوں نے قرار داد کی مخالفت کی۔ 193 رکنی جنرل اسمبلی میں سے 23 ملکوں نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔