دنیا

یمنی فوج کی کارروائیوں کے نتیجے میں اسرائيل کی سمندری تجارت کے اخراجات کئی گنا ہوگئے

شیعہ نیوز: اسرائیلی حکومت کے بحری جہازوں کے خلاف یمنی فوج کی کامیاب کارروائیوں کے نتیجے میں صیہونی حکومت کی سمندری تجارت کی مسافت اور اخراجات کئی گنا بڑھ گئے ہیں ۔

صیہونی میڈیا کے ذرائع نے رپورٹ دی ہے کہ یمنی فوج نے اسرائیل سے آنے اور وہاں جانے والے بحری جہازوں کو آبنائے باب المندب سے گزرنے سے روک دیا ہے جس کے نتیجے میں بحری جہازوں کو اسرائیلی بندرگاہوں تک پہنچنے میں 13 ہزار کلومیٹر مسافت زیادہ طے کرنی پڑے گی۔

اس رپورٹ کے مطابق آبنائے باب المندب میں یمنی فوج کی کارروائیوں کی وجہ سے سمندری راستے سے صیہونی حکومت تک سامان پہنچنے میں کئی ہفتے کی تاخیر ہورہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : اسرائیل نے غزہ اور غرب اردن میں فلسطینیوں کو دربدر کرنے کی نئی لہر شروع کردی ہے، امیر عبداللہیان

صیہونی حکومت کے روزنامے گلوبز نے ایک رپورٹ میں اعلان کیا ہے کہ اسرائيل کے بہت سے جہاز اور اسی طرح جہاز رانی کی دیگر کمپنیوں کے بحری جہازوں نے جو اسرائیل جارہے تھے، اپنا راستہ تبدیل کرکے افریقا ہوتے ہوئے اسرائیلی بندرگاہوں کی طرف جارہے ہیں جس کی وجہ سے انہیں 13 ہزار کلومیٹر کی اضافی مسافت طے کرنی پڑ رہی ہے۔

صیہونی میڈیا کا کہنا ہے کہ مسافت بڑھنے کے ساتھ ہی سامان لے جانے کے اخراجات بھی کافی بڑھ جائيں گے۔

یاد رہے کہ یمنی فوج نے غزہ کے مظلوم فلسطینی عوام کی حمایت میں بحیرہ احمر اور آبنائے باب المندب میں کئی اسرائیلی بحری جہازوں پر حملے کئے ہیں۔

یمن کی فوج نے خبردار کیا ہے کہ جب تک غزہ پر حملے اور صیہونی حکومت کے جنگی جرائم بند نہیں ہوجاتے اس وقت تک صیہونی دشمن کے بحری جہازوں اور دیگر اہداف پر اس کے حملے بھی جاری رہیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button