مشرق وسطی

ایران ملکی سطح پر ہیلی کاپٹر بنا رہا ہے، وزیر دفاع

شیعہ نیوز: ایران نے ملکی سطح پر ہیلی کاپٹر بنانے کی خبر دی ہے۔ ایرانی وزیر دفاع جنرل محمدرضا آشتیانی نے آج حکومتی وفد کے اجلاس کے موقع پر صحافیوں کو دیسی ساختہ ہیلی کاپٹروں کے بارے میں بتایا کہ اب ہم مقامی ہیلی کاپٹر بنا رہے ہیں جس کے لئے ہسا میں یہ کام جاری ہے۔ انہوں نے G-3 ہتھیاروں کو مصاف سے تبدیل کرنے کے بارے میں کہا کہ مصاف ایک جدید ہتھیار ہے جو وزارت دفاع کی طرف سے بنایا گیا ہے۔

جنرل آشتیانی نے یاسین طیارے کے بارے میں کہا کہ یاسین جدید ترین تربیتی طیاروں میں سے ایک ہے جو ہمارے تربیتی عمل میں موجود خلا کو پورا کرتا ہے۔ انہوں نے ہائپرسونک میزائل سے متعلق تازہ ترین خبروں کے بارے میں کہا کہ وزارت دفاع میں جو بھی کام ہورہا ہے وہ یا تو موجودہ سسٹمز کو اپ گریڈ یا مربوط کرنے، یا نئے سسٹمز تیار کرنے کی سمت میں انجام پا رہا ہے، جو وقت کے ساتھ منظر عام پر آئے گا اور فوجی ٹیکنالوجی کے میدان میں عظیم پیش رفت جاری ہے۔

دریں اثنا ایرانی وزیر دفاع نے کہا تھا کہ ایران کے مقامی جیٹ ٹرینر "یاسین” کو گائیڈڈ ہتھیاروں کی ایک رینج سے لیس کیا جائے گا جس کی مدد سے وہ قریبی فضائی کمک کی کارروائیوں کو انجام دے سکے گا۔ یاد رہے کہ مارچ میں ایران کی وزارت دفاع نے یاسین جیٹ ٹرینر کے معیاری ورژن اور طیارے کو بڑے پیمانے پر تیار کرنے کے لیے اسمبلی لائن کی نقاب کشائی کی جسے گھریلو ایجیکشن سیٹ، ایونکس، انجن اور لینڈنگ گیئر سے مزین کیا گیا ہے۔ اس جیٹ ٹرینر کے ریڈوم پر نصب ہوا سے چلنے والا موسمی ریڈار سائنسی ریسرچ کی حامل مقامی کمپنیوں نے تیار کیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button