حزب اللہ لبنان کا اسرائیلی فوج کی مزيد 3 چھاؤنیوں پر حملہ
شیعہ نیوز: لبنان کی اسلامی مزاحمت حزب اللہ نے بتایا ہےکہ اس نے شمالی مقبوضہ فلسطین میں اسرائیلی فوج کی 3 چھاؤنیوں کو نشانہ بنایا ہے۔
المیادین نے جمعے کو بتایا ہے کہ لبنان کی اسلامی مزاحمت نے ایک بیان جاری کرکے اعلان کیا ہے کہ غزہ پٹی میں مظلوم فلسطینیوں اور ان کی بہادرانہ استقامت کی حمایت کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے لبنانی مجاہدوں نے صیہونی حکومت کی ’’ الجرداح‘‘ فوجی چھاؤنی کو برکان میزائلوں سے نشانہ بنایا ہے ۔
یہ بھی پڑھیں : زخمی صحافی کو بچانے کی کوشش کے دوران تین امدادی ارکان شہید
حزب اللہ لبنان کے مجاہدوں نے اسی طرح صیہونی فوجیوں کی ایک ایک ٹیم کو اس وقت نشانہ بنایا جب وہ ’’میتات‘‘ فوجی چھاؤنی میں داخل ہو رہے تھے۔ اس حملے مین کئي صیہونی فوجی ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔
حزب اللہ لبنان نے ایک اور بیان میں بتایا ہے کہ صیہونی حکومت کی فوجی چھاؤنی ’’بلیدا‘‘ کو براہ راست حملے کا نشانہ بنانیا گيا ہے ۔
حزب اللہ لبنان نے اسی طرح یہ بھی بتایا ہے کہ اس کے ایک مجاہد ” مہدی خلیل زعتر” کی بیت المقدس کی راہ میں شہادت واقع ہو گئي ہے۔
وہ جنوبی لبنان کے ’’مرکبا‘‘ بستی کے رہنے والے تھے۔
حزب اللہ لبنان نے جمعرات کی شام بھی ایک بیان جاری کرکے اپنے ایک رکن کی شہادت کی اطلاع دی تھی۔