شہید سردار حاج قاسم سلیمانیمشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

شہید جنرل قاسم سلیمانی کی برسی "شہید القدس” کے عنوان سے منائی جائے گی

شیعہ نیوز: شہید جنرل قاسم سلیمانی کی چوتھی برسی کے موقع پر شہید سلیمانی میموریل سینٹر کے ترجمان نے اس سال "شہید القدس” کے شعار کے ساتھ برسی کے انعقاد کا اعلان کیا۔

رپورٹ کے مطابق شہید جنرل قاسم سلیمانی کی چوتھی برسی کے موقع پر شہید میموریل سینٹر کے ترجمان سید مجتبی ابطحی نے آج ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ اس سال شہید کی برسی کا عنوان "شہید قدس” طے پایا ہے۔ یہ اقدام فلسطین کی بہادر قوم کی استقامت اور حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کے اس عظیم سورما کو "شہید القدس” کا خطاب دینے کو سامنے رکھتے ہوئے اٹھایا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایک نئی دنیا وجود میں آرہی ہے جس میں شریف اور باوقار لوگ سربلند ہوں گے جب کہ امریکہ، جبر، سامراج اور اسرائیلی رجیم کا خاتمہ اور نابودی یقینی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : فلسطینی مزاحمت نے صیہونیوں کو ناکوں چنے چبوائے ہیں، بشار اسد

شہید قاسم سلیمانی میموریل سینٹر کے ترجمان نے کہا کہ گزشتہ چار سالوں کے دوران ہم نے شہید کی برسی میں مختلف شخصیات کی موجودگی کا مشاہدہ کیا اور اس سال یہ برسی عالمی منظرنامے کے اہم واقعات کے ساتھ آرہی ہے۔

اس سال شہید قاسم سلیمانی کی برسی کی اہم خصوصیت یہ ہے کہ شہید کا یوم شہادت حضرت زہرا (س) کی ولادت کے ساتھ آرہا ہے اور یہ انتہائی اہم مناسبت ہے جو ہمارے لیے بہت سے پیغامات رکھتی ہے۔ دوسری جانب شہید کی برسی حضرت امام خمینی (رح) کی ولادت کے ساتھ آرہی ہے جب کہ شہید سلیمانی بھی امام خمینی (رہ) کے سپاہی تھے۔

ابطحی نے طوفان الاقصی آپریشن کے ساتھ شہید کی برسی کے اتفاق کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ آج اس آپریشن کو تقریباً 73 دن گزر چکے ہیں اور تمام مزاحمتی محاذ استکبار کے ساتھ میدان جنگ میں ہیں۔ یہ آپریشن اسکتباری تسلط کے خلاف ایک اسٹریٹجک جست تھی جو مختلف سطحوں پر عوامی مزاحمت میں بدل گئی اور اس نے فلسطینی عوام کا باوقار اور مزاحمت پسندانہ چہرہ دنیا کے سامنے پیش کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے پہلی بار امریکہ اور یورپی ممالک کے عوام کو مسلسل 10 ہفتوں سے سڑکوں پر دیکھا ہے اور شہید سلیمانی کی روح اقوام عالم کے جذبے سے گھل مل گئی ہے۔

مجتبی ابطحی نے کہا کہ آج ہم خطے میں ہر جگہ اور خاص طور مزاحمتی محاذ پر شہید سلیمانی کا پرتو دیکھ رہے ہیں اور امریکی اڈوں میں موجود ہمارے بزدل دشمنوں کو ہر روز شہید کی آواز سنائی دے رہی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button