ایرانی ایٹمی پروگرام کے خلاف مغربی ممالک کے الزامات حقیقت پر مبنی نہیں، محمد اسلامی
شیعہ نیوز: ایران کے ایٹمی توانائی ادارے کے سربراہ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کے ایٹمی پروگرام کے خلاف مغربی ممالک کے الزامات حقیقت پر مبنی نہیں ہیں۔
ایران کے ایٹمی توانائی کے ادارے کے سربراہ محمد اسلامی نے بدھ کے روز کابینہ کے اجلاس کے موقع پر صحافیوں کو ایران کے ایٹمی پروگرام کی تازہ ترین صورت حال کے بارے میں بتایا۔
یہ بھی پڑھیں : امریکہ کی ہائی کورٹ نے 2024 کے صدارتی الیکشن کے لئے ٹرمپ کو نا اہل قرار دے دیا
محمد اسلامی نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ ایران کی پارلمینٹ مجلس شورائے اسلامی کا اسٹریٹیجک ایکشن قانون، ایران کے خلاف پابندیوں کے خاتمے کے حق میں ہے کہا کہ ایران کے ایٹمی پروگرام کے خلاف مغربی ممالک کے الزامات حقیقت پر مبنی نہیں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی، آئی اے ای اے، کی رپورٹ سیاسی مسائل سے آلودہ ہے اور یہ کہ بعض یورپی ممالک بہت زیادہ خود خواہ ہیں نیز یہ بات بہت زیادہ آشکار ہے لیکن جو مسئلہ ہے وہ یہ ہے کہ ایجنسی اور ایران کے درمیان تعلقات این پی ٹی اور سیف گارڈ معاہدے کے دائرے میں ہیں اور وہ ایران کے جوہری پروگرام کی نگرانی کرتے ہیں۔