دین اسلام مکمل نظام حیات اور بہترین نظام زندگی ہے، علامہ مقصود ڈومکی
شیعہ نیوز: مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ قرآن کریم کی تعلیمات سے دوری کے باعث امت مسلمہ آج ذلت و پستی کا شکار ہے۔ سیدہ النساء العالمین حضرت فاطمہ الزھراء سلام اللہ علیہا قرآنی تعلیمات کی عملی تصویر ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلع جعفر آباد میں ایم ڈبلیو ایم یونٹ شاہی چوکی کی جانب سے ایک روزہ اسلام شناسی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی، علامہ برکت علی مطہری، صوبائی رہنماء سید قادر شاہ اور ضلعی صدر سید اسرار علی شاہ، جنرل سیکرٹری برکت علی لاشاری، تحصیل صدر سید بہار شاہ اور مجلس علمائے مکتب اہل بیت کے رہنماء علامہ سیف علی ڈومکی اور مولانا علی حسن ابڑو شریک ہوئے۔
ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ اللہ تعالیٰ جب کسی انسان کی بھلائی چاہتا ہے تو اسے فہم دین عطا کرتا ہے۔ دین اسلام مکمل نظام حیات اور بہترین نظام زندگی ہے۔ قرآن کریم کی تعلیمات سے دوری کے باعث امت مسلمہ آج ذلت و پستی کا شکار ہے۔ انہوں نے کہا کہ قرآن کریم رسول اسلام صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا زندہ معجزہ اور جامع دستور حیات ہے، اور سیدہ النساء العالمین حضرت فاطمہ الزھراء سلام اللہ علیہا قرآنی تعلیمات کی عملی تصویر ہیں۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے علامہ برکت علی مطہری نے کہا کہ خود سازی اور تہذیب نفس کے ذریعے ہم معاشرے کی اصلاح کر سکتے ہیں۔ ہم خود سازی کرکے امام عصر علیہ السلام کے ساتھی بن سکتے ہیں۔