اسرائیل کے خلاف فلسطینیوں کی مزاحمت نے دنیا کو حیران کر دیا، ابراہیم رئیسی
شیعہ نیوز: ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے کہا ہے کہ دنیا اسرائیلی حکومت کے خلاف فلسطینی عوام کی مزاحمت سے حیران ہے۔
رپورٹ کے مطابق ایرانی صدر آیت اللہ رئیسی نے شمالی ایران کے شہر گورگان میں عوام سے خطاب کرتے ہوئے پچھلے دوماہ سے جاری اسرائیلی حملوں کے باوجود غزہ میں مضبوط فلسطینی عوام کی مزاحمت کو سراہا۔
انہوں نے کہا تمام دنیا نوجوان فلسطینیوں کی طاقت اور عزم سے حیران ہے اور بہت سے ممالک کے سربراہان سرکاری طور پر اس طاقت کو تسلیم کرتے ہیں اور حیران ہیں کہ فلسطینیوں نے یہ طاقت ایک ایسی سرزمین میں کیسے حاصل کی جسے دنیا کی سب سے بڑی کھلی جیل قرار دیا جاتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : ایران اپنی ارضی سالمیت کے تحفظ میں ذرہ برابر تذبذب نہیں کرے گا، ناصر کنعانی
در حقیقت یہ مزاحمت ایران کے عوام کی ناقابل تسخیر طاقت سے متاثر ہے جو خون کے تلوار پر غلبے پر یقین رکھتے ہیں
واضح رہے کہ فلسطینیوں پر مسلسل صیہونی مظالم کے جواب میں قابض رجیم کے خلاف فلسطینی مزاحمتی گروپ حماس کی جانب سے طوفان الاقصیٰ آپریشن کے بعد قاتل رجیم حکومت نے غزہ پر جنگ چھیڑ دی
اور امریکی حمایت یافتہ جارحیت کے آغاز کے بعد سے صیہونی حکومت نے تقریباً 8000 بچوں اور 6200 خواتین سمیت 20,000 سے زائد فلسطینیوں کو شہید اور 52,586 کو زخمی کیا ہے۔
صدر رئیسی نے کہا ایران کے استحکام اور ترقی میں رکاوٹ ڈالنے کی دشمن کی کوششیں ناکام بنادی گئی ہیں۔
انہوں نے نشاندہی کی کہ تمام تر دھمکیوں اور پابندیوں کے باوجود پرعزم ایرانی عوام مختلف شعبوں میں ترقی حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔