
مشرق وسطی
اسرائیل انسان دوستانہ امداد غزہ پہنـچنے سے روک رہا ہے، مصری وزيرخارجہ
شیعہ نیوز: مصر کے وزيرخارجہ سامح شکری نے بھی کہا ہے کہ غزہ کے لئے انسان دوستانہ امداد العریش اور رفح کیمپ میں بھری ہوئی ہے اور اسرائیل اسے غزہ پہنـچنے سے روک رہا ہے۔
سامح شکری نے اپنے برطانوی ہم منصب ڈیویڈ کیمرون کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ غزہ کی موجودہ صورت حال ناقابل قبول ہے اور سلامتی کونسل کو غزہ کی تباہی کی ذمہ داری قبول کرنا چاہیے۔
یہ بھی پڑھیں : غزہ میں وحشیانہ جنگ کا جاری رہنا باعث شرم ہے، مارٹن گریفتیس
انہوں نے کہا کہ غزہ میں انسانی جانوں کا زیاں اور غزہ کی تباہی ہرگز قابل قبول نہیں ہے۔
انھوں نے کہا کہ غزہ میں اب تک آٹھ ہزار فلسطینی بچے شہید ہوچکے ہيں اور سیاسی تحفظات کو انسانی تحفظات سے بڑھ کر نہیں سمجھنا چاہیے۔