مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

ایران اپنی ارضی سالمیت پر کسی کے ساتھ کوئي مروت نہیں کرے گا، عبد اللہیان

شیعہ نیوز: ایران کے وزیر خارجہ نے اپنے روسی ہم منصب سے ٹیلی فونی گفتگو میں اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ دوسرے ملکوں کی ارضی سالمیت کا احترام خارجہ تعلقات کے بنیادی اصولوں میں سے ہے، زور دیا کہ تہران ارضی سالمیت اور اقتدار اعلی کے سلسلے میں کسی بھی فریق کے ساتھ کسی بھی طرح کی مروت نہیں کرے گا۔

وزیر خارجہ حسین امیر عبد اللہیان نے اپنے روسی ہم منصب سرگئی لاوروف سے ٹیلی فونی گفتگو میں، جنوبی قفقاز، فلسطین و غزہ اور کچھ دو طرفہ و علاقائی مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔

وزير خارجہ نے، امن معاہدے کے لئے جمہوریہ آذربائيجان اور آرمینیا کے درمیان مذاکرات کے عمل کو مثبت قرار دیا اور علاقے میں کچھ غیر علاقائی فریقوں کی مداخلت کے بھیانک نتائج کا ذکر کیا اور کہا کہ علاقائی مسائل کو، علاقائی ملکوں کے تعاون سے حل کیا جانا چاہیے کیونکہ علاقائی ملک ہی جمہوریہ آذربائيجان اور آرمینیا کے درمیان امن کو یقینی بنانے میں تعمیری کردار ادا کر سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : عراق نے ایندھن کے ساتھ پہلا تیل بردار بحری جہاز غزہ کے لئے روانہ کیا

وزیر خارجہ امیر عبد اللہیان نے عرب روس تعاون اسمبلی کے بیان کے ایک حصے پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے ایران کے تینوں جزائر کو ایران کا کبھی نہ الگ ہونے والا حصہ قرار دیا اور کہا کہ ایران اس سلسلے میں کسی بھی فریق کے کسی بھی دعوے کو قابل قبول نہیں سمجھتا اور اس کی سختی سے تردید کرتا ہے ۔

انہوں نے ایران و روس کے بہترین تعلقات کا ذکرکرتے ہوئے کہا کہ دوسرے ملکوں کی ارضي سالمیت کا احترام خارجہ تعلقات کے بنیادی اصولوں میں سے ہے اور تہران ارضی سالمیت اور اقتدار اعلی کے سلسلے میں کسی بھی فریق کے ساتھ کسی بھی طرح کی مروت نہیں کرے گا۔

اس ٹیلی فونی گفتگو میں روس کے وزير خارجہ سرگئی لاوروف نے بھی تہران میں 3+3 اجلاس کا ذکرکرتے ہوئے امن کے لئے علاقائی ملکوں کی جانب سے جمہوریہ آذربائيجان اور آرمینیا کی مدد کی ضروری قرار دیا اور جنوبی قفقاز میں قیام امن میں ایران کے مثبت و اہم کردار پر زور دیا۔

انہوں نے کہا کہ روس نے ہمیشہ ایران کی ارضی سالمیت اور اقتدار اعلی کا احترام کیا ہے اور ماسکو کی اس سرکاری پالیسی کے سلسلے میں کسی کو کبھی کوئی شبہہ نہیں ہونا چاہیے ۔

فریقین نے اس بات چیت میں فلسطین کے تازہ حالات پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button