فلسطین کے بارے میں شنگھائی تعاون تنظیم کے سیکریٹری جنرل کے موقف کی قدردانی، امیر عبداللیہان
شیعہ نیوز: ایران کے وزیر خارجہ نے فلسطین کے تغیرات کے سلسلے میں شنگھائی تعاون تنظیم کے سیکریٹری جنرل کے موقف کو قابل تعریف بتایا ہے۔
رپورٹ کے مطابق وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے شنگھائی تعاون تنظیم کے سیکریٹری جنرل سے ملاقات میں کہا ہے کہ فلسطین کے موجودہ حالات کے تعلق سے ان کا موقف اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ یہ تنظیم مغربی ایشیا میں امن و استحکام کو کتنی اہمیت دیتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : ایران اور لبنان کا اسلامی اتحاد کو فروغ دینے کا عزم
شنگھائی تعاون تنظیم کے سیکریٹری جنرل جانگ منگ نے اس ملاقات میں فلسطینی قوم کے بارے میں ایران کے اصولی موقف اور فلسطین کانفرنس کے کامیاب انعقاد پر ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان کی قدردانی کی۔
انھوں نے کہا کہ فلسطین کے بارے میں شنگھائی تعاون تنظیم کے موقف کی بنیاد، تنظیم کی نگاہ میں مشرق وسطی کی سلامتی کی اہمیت ہے ۔
شنگھائی تعاون تنظیم کے سیکریٹری جنرل جانگ منگ نے تنظیم کے رکن ملکوں کے درمیان اقتصادی، صنعتی اور سیکورٹی تعاون کی توسیع میں ایران کی مشارکت اور کردار کی اہمیت پر زور دیا ۔
انھوں نے کہا کہ وہ صنعتی اور اقتصادی تعاون میں توسیع نیز سرمایہ کاری کے تعلق سے بیشکک اجلاس میں پیش کی گئی ایران کی تجاویزکا خیرمقدم اور ان کا جائزہ لینے کے لئے تنظیم کے سیکریٹریٹ کی آمادگی کا اعلان کرتے ہیں۔