مشرق وسطی

حضرت عیسیٰ ؑ کی پیروی کے دعویداروں کو بچوں کی قاتل ظالم حکومت کی حمایت نہیں کرنی چاہئے، رئیسی

شیعہ نیوز: صدر سید ابراہیم رئيسی نے کہا ہے کہ بعض مغربی ملکوں کی حمایت سے غزہ میں مسلمان اور عیسائی نیز مسجدیں اور چرچ ایک ساتھ جرائم پیشہ صیہونی حکومت کی جارحیت کا نشانہ بن رہے ہیں

ارنا کے مطابق صدر ایران سید ابراہیم رئيسی نے اتوار کو کابینہ کے اجلاس سے خطاب میں حضرت عیسیٰ علیہ السلام کے یوم ولادت کی سبھی عیسائیوں اورحق پرست موحدین کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ نئے عیسوی سال کے موقع پر سبھی عیسائیوں، تمام اقوام اور دنیا کے بیدار ضمیر انسانوں کو غزہ کے مظلوم عوام کے خلا ہولناک جرائم کا سلسلہ بند کرنے کا مطالبہ کرنا چاہئے۔

یہ بھی پڑھیں : امریکہ اپنی غنڈہ گردی سے بحیرہ احمر میں جنگ کےشعلے بھڑکا رہا ہے، محمد عبدالسلام

انھوں نے کہا کہ آج حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی پیروی کی دعویدار بعض حکومتیں مظلوم فلسطینی قوم کے خلاف جارحیت، ان کے حقوق کی پامالی، بچوں کے قتل اور ہولناک جرائم میں صیہونی حکومت کی حمایت کررہی ہیں جبکہ سبھی پیغمبران الہی ظلم کے خلاف مجاہدت اور عدل و انصاف کے منادی رہے ہیں۔

صدر سید ابراہیم رئیسی نے کہا کہ نئے عیسوی سال کے آغاز پر سبھی عیسائیوں اور بیدر ضمیر اقوام کوظلم و جارحیت سے نفرت وبیزاری کا اعلان اورغزہ کے مظلوم عوام کی نسل کشی اور وحشیانہ جنگی جرائم کا سلسلہ فوری طور پر بند کرنے کا مطالبہ کرنا چاہئے۔

اتوار کو ایرانی کابینہ کے اجلاس میں مختلف شعبوں بالخصوص، سائنس وٹیکنالوجی اور میڈیکل کے شعبوں میں ترقی و پیشرفت اور عوام کے رفاہ وآسائش کے لئے انجام دیئے جانے والے اقدامات کی رپورٹ پیش کی ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button