
اسلامی جہاد کی قیادت کا دورہ مصر، قاہرہ سے غزہ جنگ پر بات چیت
شیعہ نیوز: اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کی قیادت کے دورہ مصرکے بعد اسلامی جہاد کی قیادت نے بھی قاہرہ میں مصری حکام کے ساتھ بات چیت کی ہے۔ اس بات چیت میں غزہ کی پٹی میں جاری اسرائیلی جارحیت پرتبادلہ خیال کیا گیا۔
فلسطینی مزاحمتی تحریک اور حماس کی اتحادی جماعت نے قاہرہ میں مصر کے حکام سے ملاقاتیں کی ہیں۔ غزہ میں اسلامی جہاد کے پاس بھی کئی اسرائیلی یرغمالی قید ہیں۔
اسلامی جہاد کا وفد قاہرہ میں مصری سلامتی سے متعلق حکام سے ملاقات کے لیے بطور خاص پہنچا تھا۔
یہ بھی پڑھیں : اسرائیلی ریاستی دہشت گردی، غزہ کے المغازی کیمپ میں 70 فلسطینی شہید کردیے گئے
وفد سے متعلق ایک ذمہ دار نے قاہرہ میں اسلامی جہاد کے وفد کی آمد اور ملاقاتوں کے ایجنڈے کے بارے میں بتایا۔ تاہم اپنی شناخت ظاہر نہ کرنے کی درخواست کی۔
مذاکرات کا بنیادی نکتہ فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی جارحیت روکنے سے متعلق ہے۔ یہ بات ایرانی حمایت یافتہ اسلامی جہاد کے ایک ذمہ دار نے بتائی ہے۔ اس گروپ نے اسرائیل کے ساتھ مزید کسی ڈیل سے انکار کر رکھا ہے۔ جب تک کہ اسرائیل غزہ کے 23 لاکھ بےگناہ فلسطینیوں پر اپنی جارحیت اور حملے بند نہیں کرتا۔
مزاحمت نے ان مناظر میں یہ بھی دستاویزی شکل دی ہے کہ اس کے مجاہدین نے جھڑپوں اور تصادم کے مقامات سے دستبرداری کے بعد قابض فوجیوں سے کیا لیا تھا۔