پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں
ایم ڈبلیو ایم پنجاب کی صوبائی شوریٰ کے اجلاس کا انعقاد
شیعہ نیوز: مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ پنجاب کی صوبائی شوریٰ کا دوسرا اجلاس صوبائی سیکرٹریٹ میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں پنجاب کے 29 اضلاع میں سے 17 اضلاع کے نمائندے شریک جبکہ 10 صوبائی کابینہ کے اراکین نے شرکت کی۔ اس دو روزہ اجلاس میں تمام شریک اضلاع کے نمائندوں نے اپنے اپنے اضلاع کی رپورٹس پیش کیں۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری سلیم عباس صدیقی نے یونٹس کی تشکیل اور فعالیت پر زور دیا اور اضلاع کی کارکردگی کو سراہا۔ انہوں نے اضلاع میں تنظیم سازی کے عمل کو بڑھانے پر زور دیا اور کہا کہ تمام کام صرف اور صرف اللہ تعالیٰ کی خوشنودی کے لیے کئے جائیں۔ مجلسِ وحدت آنے والے الیکشن میں بھرپور حصہ لے گی۔ انہون نے کامیاب آزادی فلسطین مارچ کے انعقاد پر صوبہ پنجاب کی کابینہ اضلاع اور عوام کا شکریہ ادا کیا، انہوں نے مرکز کے فیصلوں عشرہ تکریم شہداء کے پروگرام یونٹ سطح پر کرنے پر بھی زور دیا۔