مشرق وسطی

انصار الله یمن کا سید رضی موسوی کی شہادت ہر اظہار تعزیت

شیعہ نیوز: یمن کی مقاومتی تحریک "انصار الله” نے ایک بیان جاری کیا جس میں بریگیڈئیر "سید رضی موسوی” کی صیہونی حملے میں شہادت پر رہبر معظم مسلمین اور ایرانی عوام سے اظہار تعزیت کیا گیا۔ المسیرہ کے مطابق، انصار الله کے بیان میں کہا گیا کہ یہ دہشت گردی فلسطین، عراق، شام اور امت مسلمہ کے بیٹوں کے حق میں امریکی و صیہونی جرائم کا تسلسل ہے۔ جو اس بات کی نشان دہی کرتے ہیں کہ صیہونی رژیم نااُمید اور شکست خوردہ ہے، نیز اسرائیل کو مقاومتی مرکز سے شدید حملوں کا سامنا ہے۔ انصار الله یمن نے سید رضی موسوی کو ایک ایسا شخص قرار دیا جس نے اپنی زندگی امریکی و اسرائیلی ناپاک عزائم کو خاک میں ملانے میں صرف کی۔ انہوں نے شام میں امریکی و صیہونی تکفیری ایجنٹوں کا مقابلہ کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا۔ قبل ازیں فلسطین کی مقاومتی تحریک "حماس” نے بھی اپنے ایک بیان کے ذریعے شام میں صیہونی حملے میں قدس فورس کے بریگیڈئیر سید رضی موسوی کی شہادت پر اظہار تعزیت کیا۔ حماس نے اس کارروائی کو بزدلانہ اور اسے ایک عرب ملک کی خودمختاری کی خلاف ورزی قرار دیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سپاہ پاسدارن کے شعبہ تعلقات عامہ نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے خبر دی کہ ایران کی غیور قوم کو اطلاع دی جاتی ہے کہ بچوں کی قاتل صیہونی حکومت نے کچھ ہی دیر قبل دمشق میں میزائل سے حملہ کرتے ہوئے بریگیڈئیر سید رضی موسوی کو شہید کر دیا ہے۔ شہید سید رضی موسوی شام میں ایرانی عسکری مشیر کے طور پر بھی اپنی ذمے داریاں ادا کر چکے تھے۔ وہ شہید قاسم سلیمانی کے جانشین اور لاجسٹک سپورٹ کے سربراہ کے طور شام میں داعش کے خلاف محاذ پر سرگرم تھے۔ سپاہ پاسداران انقلاب نے اپنے بیان میں امام زمان عج، مقام معظم رہبری، شہید کے خاندان اور مقاومتی محاذ کے کمانڈروں و مجاہدین کو تسلیت پیش کی۔ انقلابی گارڈز نے اس امر کی جانب زور دیا کہ اسرائیل کو اپنے اس بزدلانہ اقدام کی بھاری قیمت چکانا پڑے گی۔ بریگیڈئیر سید رضی موسوی کی شہادت پر لبنان کی مقاومتی تحریک "حزب الله” نے ایک پیغام کے ذریعے اظہار تعزیت کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ سنگین اقدام اسرائیلی بھیانک جرائم میں ایک اور اضافہ ہے۔ یہ اقدام اسرائیلی کی کُھلی بے شرمی اور ڈھٹائی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button