غزہ میں اہداف حاصل کرنا آسان نہیں، اسرائیلی فوجی سربراہ جنرل ہرٹزی ہالوی کا اعتراف
شیعہ نیوز: اسرائیلی فوج کے سربراہ جنرل ہرٹزی ہالوی نے کہا ہے کہ غزہ کی جنگ کئی مہینے طویل ہوگی، حماس کے رہنما گرفتار ہونے تک جنگ جاری رہے گی۔
رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج کے سربراہ جنرل ہرٹزی ہالوی نے کہا ہے کہ غزہ میں حماس کے رہنما جب تک گرفتار نہ ہوجائیں کئی مہینے جاری رہے گی۔
یروشلم پوسٹ کے مطابق اسرائیلی جنرل نے کہا کہ غزہ میں سفارتی دباؤ کی وجہ سے صہیونی فوج جنگ کی شدت کو کم کرنے کی کوشش کرے گی۔
یہ بھی پڑھیں : القسام بریگیڈز کا غاصب صہیونیوں کے خلاف بینکر شکن میزائل حملہ
انہوں نے کہا کہ جنگ کی شدت کو کم کرنے کے بعد صہیونی فوج جنوبی علاقوں میں آباد صہیونیوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے جدید سیکورٹی سسٹم بنائے گی۔
انہوں نے اعتراف کیا کہ غزہ کی جنگ کے اہم اہداف ہیں لیکن ان کو حاصل کرنے آسان نہیں ہے اسی لئے بہت سے چیلنجز درکار ہیں۔
اس دوران واشنگٹن حکام نے کہا ہے کہ امریکہ اور قطر کے رہنماؤں نے غزہ کے خلاف حملے روکنے کے لئے کوششیں شروع کی ہیں۔