مشرق وسطی

جبوتی حکومت کا یمن کے خلاف امریکی اتحاد میں شمولیت سے انکار

شیعہ نیوز: جبوتی نے فلسطینیوں کی حمایت میں یمنی فوج کے حملوں کی حمایت کرتے ہوئے امریکی اتحاد میں شمولیت سے انکار کردیا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین نے خبر دی ہے کہ جبوتی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ یمنی فورسز کے حملوں کی حمایت کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : بحیرہ احمر میں فوجی سرگرمیوں پر یمنی مسلح افواج کا سخت ردعمل

جبوتی کے وزیر خارجہ نے تاکید کی کہ ہم یمنی فورسز کے حملوں کی مذمت نہیں کرتے کیونکہ ہم اسے فلسطینیوں کے حقوق کی حمایت سمجھتے ہیں۔

جبوتی نے اس بات پر بھی زور دیا کہ ان کا ملک بحیرہ احمر میں امریکی قیادت میں بحری اتحاد میں حصہ لینے سے گریزکرے گا۔

جبوتی کے وزیر خارجہ کے مطابق باب المندب میں سمندری تجارت روکنے سے جبوتی اور خطے کے ممالک کی معیشت کو نقصان پہنچے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button