مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

ہر جارحیت کے مقابلے کے لئے تیار ہیں، یمن کی مسلح افواج کا اعلان

شیعہ نیوز: یمن کی مسلح افواج کے ترجمان یحیی سریع نے امریکہ کو ہر جارحانہ اقدام کے نتائج کی بابت خبردار کیا ہے۔

المسیرہ نے رپورٹ دی ہے کہ یحیی سریع نے کہا ہے کہ یمن کی مسلح افواج ہر جارحیت کے مقابلے کے لئے پوری طرح تیار ہیں ۔

انھوں نے کہا کہ ہم امریکہ اور ان تمام ملکوں کو جنہیں امریکی دشمن صیہونی حکومت کے جہازوں کی حفاظت کے لئے یہاں لانا اور اس مہم میں دخیل کرنا چاہتا ہے، ہر قسم کی کشیدگی اور اپنے ملک اور عوام کے خلاف ہر جارحیت کے نتائج کی بابت خبردار کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : ہیگ کی بین الاقوامی عدالت میں جنوبی افریقہ کا اسرائیل کے خلاف مقدمہ درج

یحیی سریع نے کہا کہ یمن کی مسلح افواج کسی بھی جارحیت کے مقابلے میں اور ملک و قوم کے دفاع میں اپنے دینی اور ملی فرائض کی انجام دہی میں کسی بھی ضروری اقدام سے دریغ نہیں کریں گی۔

یمن کی مسلح افواج کے ترجمان نے کہا کہ فلسطین اور مظلوم فلسطینی عوام پر مظالم کے تعلق سے ہمارا موقف اصولی اور اٹل ہے اور کسی بھی قسم کے تغیرات اور چیلنجوں سے تبدیل ہونے والا نہیں ہے۔

یاد رہے کہ جمعے کے دن یمن کے مختلف شہروں میں عوام نے غزہ کے مظلوم عوام کی حمایت میں ریلیاں نکالیں اور صیہونی حکومت سے اپنی نفرت و بیزاری کا اعلان کیا ۔

یمنی مظاہرین نے اسی کے ساتھ صیہونی دشمن اور اس کے حامیوں کے مقابلے میں اپنی حکومت اور فوج کی مکمل حمایت کا بھی اعلان کیا۔

یمنی عوام نے اپنے مظاہروں میں عرب اقوام اور مسلم امہ سے اسرائيلی مصنوعات کے بائیکاٹ کی اپیل بھی کی۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button