پاکستان نے غزہ کی خاطر سالِ نو کی تقریبات ممنوع کردیں
شیعہ نیوز: پاکستان کے نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ رواں برس غزہ کی صورت حال کے پیش نظر سالِ نو کی تقریبات ممنوع کر دی گئیں ہیں۔
انہوں نے پاکستانی عوام سے اس ہدایت پر سختی سے عمل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی بالخصوص بچوں و خواتین کے قتلِ عام پر امت مسلمہ اور پاکستان کے عوام غم و غصے میں ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : جنرل سید رضی موسوی کی شہادت سامراجی حکومت کے فطری دہشت گردی کا ثبوت ہے، آغا سید حسن
پاکستان کے نگران وزیراعظم نے مزید کہا کہ ہم نے بین الاقوامی اجلاسوں میں غزہ میں جاری قتل عام روکنے اور مظلوم فلسطینیوں کے دفاع میں اپنی آواز بلند کی ہے۔
انوار الحق کاکڑ نے بتایا کہ اسلام آباد، فلسطینی عوام تک انسانی امداد کی ترسیل اور غزہ سے زخمیوں کی منتقلی و علاج کے لئے مصر و اردن سے رابطے میں ہے۔