اسلامی تحریکیں

دیگر جماعتیں ہمارے منشور کی نقل کر رہی ہیں، فرید پراچہ

شیعہ نیوز: سیکرٹری الیکشن سیل جماعت اسلامی پاکستان فرید پراچہ کی صدارت میں منصورہ لاہور میں میں اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں انتخابی مہم کا جائزہ لیا گیا۔ منصورہ میں جماعت اسلامی الیکشن سیل کے سیکرٹری ڈاکٹر فرید پراچہ کی زیرصدارت الیکشن سیل کے اجلاس میں حافظ سیف الرحمن، فرحان ہنجرا، عمران ظہور، غازی ایاز، عمرعنایت الرحمن، ظفرنکیانہ، عمرفاروق اور دیگر شریک ہوئے۔

ڈاکٹر فرید پراچہ کا کہنا تھا کہ امیر جماعت اسلامی سراج الحق کے دستخط شدہ پارٹی ٹکٹس  امیدواروں کو دے دیئے گئے ہیں، جبکہ جماعت اسلامی خواتین کی پانچ فیصد جنرل نشستوں پر کاغذات نامزدگی جمع کروائے گئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی نے قوم کے سامنے سب سے پہلے منشور پیش کیا ہے، جبکہ دیگر جماعتیں جماعت اسلامی کے منشور کی نقل کر رہی ہیں۔ فرید پراچہ کا کہنا تھا کہ امیدوار بھرپور طریقے سے انتخابی مہم چلائیں اور8 فروری کو کرپٹ اشرافیہ کو شکست دیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button