صہیونی مجرموں کو شہید سید رضی کے قتل کی قیمت چکانی ہوگی، ایرانی صدر رئیسی
شیعہ نیوز: ایرانی صدر رئیسی نے شہید سید رضی موسوی کے گھر جا کر ان کے اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس عظیم شہید کی قربانی رائيگاں نہیں جائے گی اور صیہونی مجرموں کو اس جرم کی قیمت چکانی پڑے گی۔
رپورٹ کے مطابق ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی آج شہید سید رضی موسوی کے گھر گئے اور انہوں نے شہید کے اہل خانہ سے ملاقات اور گفتگو کی اور ان کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا۔
یہ بھی پڑھیں : شہید سلیمانی کا سب سے اہم کارنامہ خطے میں مزاحمتی محاذ کا احیاء ہے، رہبر معظم
شہید جنرل سید رضی موسوی کے اہل خانہ سے ملاقات میں ایران کے صدر نے شہداء کی قربانیوں کو ملکی سلامتی، اقتدار اعلیٰ اور عزت و وقار کا سنگ بنیاد قرار دیا۔
انہوں نے کہا کہ اسلامی مزاحمتی محاذ کی حمایت اور اسے بااختیار بنانے کی راہ میں اس عظیم جنرل اور ان کے ساتھیوں کی خدمات ملک کی تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھی جایئں گی۔
ایرانی صدر رئیسی نے شہید جنرل موسوی کو شہید کرنے میں غاصب صیہونی حکومت کے مذموم اور بزدلانہ اقدام کو علاقے میں اسلامی مزاحمتی محاذ کے خلاف اس حکومت کی بے بسی اور مایوسی کا نتیجہ قرار دیا۔
انہوں نے کہا کہ کہ اس عظیم شہید کی قربانی رائيگاں نہیں جائے گی اور صیہونی مجرموں کو اس جرم کی قیمت چکانی پڑے گی۔