حزب اللہ لبنان کا اسرائیلی فوج کے ٹھکانوں پر میزائل حملہ
شیعہ نیوز: لبنانی مزاحمت حزب اللہ لبنان نے مقبوضہ فلسطین کے شمال میں اسرائیلی فوج کے متعدد ٹھکانوں پر حملہ کیا۔
الجزیرہ نے بتایا ہے کہ لبنانی ذرائع نے اسرائیلی فوج کے مرکز حدب البوستان پر حزب اللہ کی طرف سے پانچ میزائل داغے جانے کی اطلاع دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : غزہ میں امریکی حکومت کی پالیسیوں کے خلاف ورلڈ ٹریڈ سنٹر کے سامنے اجتماع
حزب اللہ لبنان نے بھی ایک بیان میں اسرائیلی فوج کے حنیتا سینٹر کو بھاری تھیاروں سے نشانہ بنانے کی خبر دی ہے۔
دوسری طرف صیہونی سرکاری ٹی وی چینل 12 نے بھی جنوبی لبنان سے بالائی الجلیل میں دو اینٹی آرمر میزائل داغے جانے کی رپورٹ دی ہے۔
واضح رہے کہ حزب اللہ نے طوفان الاقصی آپریشن کے بعد غاصب اسرائیلی فوج کو شمالی محاذ میں مصروف رکھنے کے لئے مقبوضہ فلسطین کے اندر تباہ کن حملوں کے ذریعے تل ابیب حکومت کی فوجی قوت کو شدید نقصان پہنچایا۔