تہران میں ایرانی وزیر خارجہ کے مشیر سے یمنی رہنماء محمد عبدالسلام کی مشاورت
شیعہ نیوز: یمن کی مقاومتی تحریک "انصار الله” کی شوریٰ سیاسی کے رکن "محمد عبدالسلام” نے "علی اصغر خاجی” سے ملاقات کی۔ علی اصغر خاجی ایرانی وزیر خارجہ کے سینئر مشیر ہیں۔ اس ملاقات میں سیاسی موضوعات کے علاوہ دیگر شعبوں پر بھی بات ہوئی۔ گفتگو کے دوران یمن کی سیاسی، میدانی اور انسانی صورت حال کا جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر دونوں رہنماوں نے تازہ ترین علاقائی صورت حال مخصوصاََ غزہ کے حالات پر تبادلہ خیال کیا۔ دونوں فریقین نے غزہ میں فوری طور پر صیہونی جنگی جرائم رکوانے اور مستقل و جامع جنگ بندی کے قیام کا مطالبہ کیا۔ اس موقع دونوں ڈپلومیٹک شخصیات نے یمنی بحران کے سیاسی حل پر زور دیا۔ اس موقع پر ایرانی وزارت خارجہ میں سیاسی امور کے سینئر مشیر نے یمن بحران کے سلسلے امن مذاکرات میں ہونے والی مثبت پیشرفت کا خیر مقدم کیا۔ انہوں نے ان مذاکرات میں کسی نتیجے تک پہنچنے کے لئے ایران کی مکمل حمایت کا یقین دلایا۔