شہید سردار حاج قاسم سلیمانیہفتہ کی اہم خبریں

آئی ایس او پشاور ڈویژن کے زیراہتمام برسی شہید سلیمانی کے سلسلے میں "شہداء راہ قدس کانفرنس”

شیعہ نیوز: امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان پشاور ڈویژن کے زیراہتمام برسی شہید حاج قاسم سلیمانی و شہید مہدی المہندس کے سلسلے میں "شہداء راہ قدس کانفرنس” کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں علامہ شیر علی مہدوی، علامہ حمید حسین امامی (صوبائی صدر امامیہ علماء کونسل)، علامہ سید قیصر عباس الحسینی، رکن ذیلی نظارت و سابق ڈویژنل صدر نوید انجم اور ادارہ تنزیل القرآن کے مدیر اعلیٰ ڈاکٹر سید علی عباس نے شرکاء سے خصوصی خطابت کئے۔ کانفرنس میں علامہ ریاض علی شاہ، علامہ نور آغا بہشتی (رکن ذیلی نظارت)، علامہ ممتاز علی شاہ، علامہ باقر منتظری، علامہ نور جان علی زہرائی، علامہ صابر رجائی (رہنماء ایم ڈبلیو ایم)، علامہ سید نجم الحسین، علامہ نجات حسین اور علامہ ہاشم حسین سمیت علماء کرام، امامیہ جوانان اور کثیر تعداد میں عوام نے شرکت کی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button