شہید قاسم سلیمانی کی یاد میں ایرانی اور عراقی فورسز کے درمیان مشترکہ پریڈ
شیعہ نیوز: شہید حاج قاسم سلیمانی کی برسی کے موقع پر ایران اور عراق کی سیکورٹی فورسز مشترکہ پریڈ کریں گی۔
رپورٹ کے مطابق بغداد کے ائیرپورٹ پر امریکی حملے میں شہید ہونے والے شہید حاج قاسم سلیمانی اور شہید ابومہدی المہندس کی چوتھی برسی کے موقع پر 3 جنوری کو ایران اور عراق کی سیکورٹی فورسز دریائے اروند کی بین الاقوامی آبی گزرگاہ میں مشترکہ فوجی پریڈ کریں گی۔
یہ بھی پڑھیں : طوفان الاقصیٰ میں شہید قاسم سلیمانی کے کردار کو فراموش نہیں کیا جا سکتا، اسامہ حمدان
پریڈ میں ایران اور عراق کی سیکورٹی فورسز کی گاڑیاں حصہ لیں گی۔ پریڈ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بحریہ کے زیراہتمام ہوگی۔
یاد رہے کہ جنوری 2020 میں بغداد کے انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر امریکہ نے ڈرون حملہ کرکے سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی ذیلی شاخ القدس فورس کے سربراہ جنرل قاسم سلیمانی اور عراقی عوامی رضاکار فورس کے نائب سربراہ ابومہدی المہندس کو شہید کردیا تھا۔