مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

صالح العاروری کی شہادت سے کوئی افراتفری یا خلا نہیں ہوگا، اسماعیل ہنیہ

شیعہ نیوز: اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے پولیٹیکل بیورو کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے کہا ہے کہ منگل کے روز اسرائیلی ڈرون حملے میں حماس کے رہنما صالح العاروری کی شہادت کو لبنان کی خودمختاری کی خلاف ورزی اور کھلم کھلا دہشت گردی کی کارروائی ہے۔

انہوں نے کہا کہ العاروری کا قتل اسرائیل کی بزدلانہ دہشت گردی اور منظم جارحیت ہے اور اس جارحیت پر خاموش نہیں رہیں گے بلکہ اس کا بدلہ لیا جائے گا۔

صالح العاروری کے قتل پر حماس رہنما اسماعیل ہنیہ کا کہنا ہے کہ صالح العاروری کی شہادت سے کوئی افراتفری یا خلا نہیں ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں : حماس کے سینیئر رہنما صالح العاروری 2 ساتھیوں سمیت شہید

انہوں نے کہا کہ اس مجرمانہ قتل نے ہمارے ایمان اور یقین کو مزید مضبوط کردیا ہے۔ ہمیں فلسطین کی تحریک آزادی کا ہراول دستہ ہونے اور فلسطین کی آزادی کے لیے قربانیاں پیش کرنے پر فخر ہے اور ہم شہداء کے نقش قدم پر چلیں گے۔

اسماعیل ھنیہ نے کہا کہ اسرائیلی بزدل دشمن کی ننگی جارحیت اور کھلم کھلا دہشت گردی کے نتیجے میں ہمارے پیارے بھائی الشیخ صالح العاروری المعروف ابومحمد آج اپنے کئی ساتھیوں سمیت جام شہادت نوش کرگئے ہیں۔ ہمیں ان کی شہادت پر فخر ہے کہ انہوں نے وطن کی آزادی کی خاطر اپنی جانی کی قربانی پیش کی ہے۔

حماس کے رہنما صالح العاروری منگل کے روز بیروت کے مضافات میں الضاحیہ الجنوبیہ میں حماس کےدفتر پر ڈرون حملے میں اپنے کئی ساتھیوں سمیت شہید ہو گئے تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button