حماس کے اعلی رہنما العاروی کی شہادت، امریکی وزیرخارجہ کا دورہ تل ابیب ملتوی
شیعہ نیوز: بیروت میں حماس کے اعلی رہنما صالح العاروی کی شہادت کے بعد امریکی وزیرخارجہ انتھونی بلینکن کا دورہ تل ابیب نامعلوم مدت تک کے لئے ملتوی کیا گیا ہے۔
صہیونی میڈیا نے کہا ہے کہ امریکی وزیرخارجہ نے تل ابیب کا دورہ غیر معینہ مدت تک کے لئے ملتوی کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق امریکی وزیرخارجہ انتھونی بلینکن جمعرات کو تل ابیب کا دور کرنے والے تھے لیکن منگل کو لبنان میں حماس کے اعلی رہنما پر صہیونی حکومت کے بزدلانہ حملے کے بعد انہوں نے اپنے دورے کو ملتوی کردیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : شہید العاروری کے قتل سے غزہ جنگ کے پھیلنے کا خطرہ بڑھ گیا، رائٹرز
دوسری جانب صہیونی ویب سائٹ کے مطابق صالح العاروی پر قاتلانہ حملے سے پہلے اسرائیل نے امریکہ کو آگاہ نہیں کیا تھا۔
اسرائیل ٹائمزنے کہا ہے کہ امریکی اعلی حکام نے کہا ہے کہ اسرائیل نے بیروت میں حماس کے اعلی رہنما پر حملے سے پہلے امریکہ کو کوئی اطلاع نہیں دی تھی۔
عبرانی ویب سائٹ واللا سے گفتگو کرتے ہوئے صہیونی اعلی عہدیدار نے بھی تصدیق کی ہے کہ واشنگٹن اسرئیلی حملے کے بارے میں آگاہ نہیں تھا۔
یاد رہے کہ لبنان میں حماس کے اعلی رہنما پر قاتلانہ حملے کے بعد حزب اللہ نے کہا ہے کہ مقاومت اس حملے کا جواب دینے کے لئے پوری طرح آمادہ ہے۔
صالح العاروی کو بیروت کے علاقے ضاحیہ میں اسرائیل نے حملہ کرکے شہید کردیا تھا۔ حماس کے سیاسی دفتر پر صہیونی حکومت نے تین میزائل فائر کئے تھے جس کے نتیجے میں صالح العاروی سمیت حماس کے کئی اراکین شہید ہوگئے تھے۔