یمن صہیونیوں کے خلاف مؤثر ترین محاذ ہے، عبدالملک الحوثی
شیعہ نیوز: انصاراللہ کے سربراہ عبدالملک الحوثی نے کہا ہے کہ یمن مؤثر ترین محاذ کی حیثیت سے امریکہ اور اسرائیلی کاروائیوں کا سخت جواب دے گا۔
المسیرہ نے کہا ہے کہ انصاراللہ کے سربراہ سید عبدالملک بدرالدین الحوثی نے یمنی عوام سے تاکید کی ہے کہ جمعہ کے روز فلسطین کے مظلوم عوام کے حق میں اور امریکہ اور اسرائیل کے خلاف مظاہرے میں جوق در جوق شرکت کریں۔
یہ بھی پڑھیں : حماس کا عالمی اداروں سے فلسطینیوں کی بے دخلی روکنے کا مطالبہ
انہوں نے کہا کہ یمن نے صہیونی حکومت کے خلاف ڈرون اور میزائل حملوں سے جنگ کی ابتدا کی جو اب اقتصادی ناکہ بندی تک پہنچ گئی ہے اس حوالے آبنائے باب المندب سے تجارتی کشتیوں کو اسرائیل کی طرف جانے سے روکا جارہا ہے۔ یہ ایک مؤثر اقدام ہے۔
انصاراللہ کے سربراہ عبدالملک الحوثی نے کہا کہ امریکہ نے بحیرہ احمر میں یمنی فوجیوں پر حملہ کرکے حماقت کی ہے اس جرم کا امریکہ کو سخت جواب دیا جائے گا۔