غزہ فلسطین کا اٹوٹ انگ، العاروری کے قتل کا بدلہ لیں گے، اسامہ حمدان
شیعہ نیوز: اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے سینیر رہنما اسامہ حمدان نے بیروت میں اتوار کی شام بیروت میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا ہے کہ ان کی جماعت نے صالح العاروری کے قتل کا اسرائیل سے بدلہ لینے کا عہد کا ہے۔
حماس کے رہنما اسامہ حمدان نے کہا ہے کہ بیروت میں صہیونی حکومت کی جانب سے تنظیم کے سیاسی دفتر کے نائب سربراہ صالح العاروری کو شہید کرنے سے تنظیم کی جدوجہد پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔
غزہ میں انسانی صورتحال کے حوالے سے حماس کے رہنما اسامہ حمدان نے کہا کہ "غزہ کی پٹی میں 1.9 ملین سے زیادہ فلسطینی اپنے گھروں سے بے گھر ہو چکے ہیں”۔
یہ بھی پڑھیں : بحیرہ احمر میں امریکی سرگرمیوں کے باوجود غزہ کی حمایت جاری رکھیں گے، یمن
انہوں نے کہا کہ اسرائیل نے غزہ کی پٹی کی 70 فی صد املاک اور مکانات کو تباہ کرکے غزہ کی آبادی کو زبردستی وہاں سے نکال باہر کرنے پرمجبور کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ غزہ کے شمال اور جنوب میں فلسطینی مجاہدین دشمن صہیونیوں کا بہترین انداز میں مقابلہ کررہے ہیں۔ غزہ اور غرب اردن میں دشمن کو قابل ذکر کامیابی نہیں ملی ہے اس کے برعکس مجاہدین نے دشمن کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔
حمدان نے کہا ہے کہ فلسطینیوں کو اپنے گھر اور ملک سے بے دخل کرنے کی سازش کامیاب نہیں ہوگی۔ ہمارا ایک ہی ملک اور ایک گھر ہے۔ فلسطین اور وہاں کی حکومت کے بارے میں فلسطینی عوام فیصلہ کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ غزہ کی پٹی فلسطینی مملکت کا اٹوٹ انگ ہے۔ فلسطینی قوم آج بھی وہیں ہے اور کل بھی وہیں رہے گی۔