
پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں
اسلام آباد، وزیر اعلیٰ جی بی کی علامہ شیخ حسن جعفری سے ملاقات
شیعہ نیوز: وزیر اعلی گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے صوبائی وزراء راجہ ناصر علی خان، حاجی عبد الحمید اور معاون خصوصی ذبیح اللہ کے ہمراہ اسلام آباد میں امام جمعہ و جماعت جامع مسجد سکردو علامہ شیخ محمد حسن جعفری سے ملاقات کی اور ان کی صاحبزادی کی رحلت پر تعزیت و دعا کی۔ اس موقع پر وزیر اعلی گلگت بلتستان نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ طبعیت کی ناسازی کے باعث سکردو نہ آ سکا ورنہ میری خواہش تھی کہ میں سکردو آ کر آپ سے تعزیت کا اظہار کرتا۔ اس موقع پر وزیراعلی نے مرحومہ کے بلندی درجات کے لئے فاتحہ خوانی کی۔