مسلم اقوام کی نظریں تہران سربراہی اجلاس پر لگی ہوئی ہیں، قرشی نیاس
شیعہ نیوز: اسلامی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کی یونین کے سیکرٹری جنرل قرشی نیاس نے زور دے کر کہا ہے کہ دنیا کی آزاد مسلم اور غیر مسلم اقوام تہران سربراہی اجلاس کے فیصلوں کی منتظر ہیں۔
رپورٹ کے مطابق اسلامی تعاون تنظیم کے سیکرٹری جنرل قرشی نیاس نے تنظیم کی فلسطین کمیٹی کے پانچویں ہنگامی اجلاس کے بر وقت انعقاد پر ایرانی پارلیمنٹ کے اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ سب سے پہلے اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر کا اس اجلاس کے انعقاد پر شکریہ ادا کرتا ہوں۔
یہ بھی پڑھیں : عالمی عدالت انصاف میں عنقریب اسرائیل کے خلاف عدالتی کارروائی کا آغاز
انہوں نے کہا کہ مقبوضہ فلسطین کی ثابت قدم قوم کا روزانہ قتل و عام اور گرفتاریاں جاری ہیں اور فلسطین کے اہداف خطرے میں ہیں جب کہ صیہونی حکومت کا موجودہ جارحیت کا مقصد فلسطینی قوم کو بے گھر کر کے نقل مکانی پر مجبور کرنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ آج کی تکلیف دہ صورت حال کے پیش نظر ہمیں اپنا فرض ادا کرنا چاہیے کیونکہ خدا اور رسول نے فرمایا کہ مومنین بھائی ہیں اور غزہ کے باشندوں کی مدد کرنا ایک دینی اور اخلاقی فریضہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ دنیا بھر کی مسلم اور غیر مسلم اقوام کی نگاہیں اس سربراہی اجلاس میں پر لگی ہوئی ہیں۔ لہذا اہم فیصلوں کی ضرورت ہے۔